Current
·
C2
·2026-11
عطا تارڑ، حافظ نعیم اور مصطفیٰ کمال چاہتے ہیں زور زبردستی سے صوبہ بنے، مرتضیٰ وہاب
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کہا ہے کہ پارلیمان کے فورم پر عوام کے مسائل کا حل نکالیں، جو چیز زور زبردستی سے ہوتی ہے وہ چل نہیں پاتی جبکہ حافظ نعیم الرحمان، مصطفیٰ کمال یا عطا اللہ تارڑ چاہتے ہیں کہ زور زبردستی سے کام ہو۔
کراچی میں اولمپئن اصلاح الدین روڈ سے یونیورسٹی روڈ تا نیو دھوراجی تک سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب ولی خان بابر کو شہید کیا گیا تھا، کس نے کیا تھا، 12 مئی کی ذمہ داری بھی ہمارے اوپر ڈالیں گے، یہ سب بلاول نے کیا تھا؟ وہ سب زور زبردستی کے مائنڈ سیٹ نے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کہا ہے کہ پارلیمان کے فورم پر عوام کے مسائل کا حل نکالیں، مشاورت کے ساتھ مسئلہ حل کیا جائے، کوئی چیز زبردستی ہوتی ہے تو کیا اسے عوام قبول کریں گے، جو چیز زور زبردستی سے ہوتی ہے وہ چل نہیں پاتی اور 1956 کا آئین اسی لیے نہیں چل پایا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان اور مصطفیٰ کمال یا عطا اللہ تارڑ چاہتے ہیں کہ زور زبردستی سے کام ہو، سندھ کی تقسیم کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی بات کر رہا ہے، نہیں چاہتے کہ کوئی غلط چیز ہو، مصطفیٰ کمال بند کمروں میں بات کرنے کے بجائے کھل کر بات کریں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانیے کے مطابق ہمیں کام کرنا ہے اور کام کر کے دکھائیں گے، آج اولمپئن صلاح الدین روڈ کے افتتاح کے لیے پہنچے ہیں، صفورہ تا حبیب یونیورسٹی 9 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر جاری ہے، صفورہ کے عوام سے وعدہ ہے کہ 15 جنوری 2027 تک سڑک مکمل کر لیں گے اور ڈرین کے ایک چھوٹے حصے کے سوا پوری سڑک جنوری میں پہلوان گوٹھ کے عوام کو تحفہ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر صرف نیپا تا حسن اسکوائر کوریڈور کا آخری حصہ باقی رہ گیا ہے، نیپا سے حسن اسکوائر تک 96 انچ کی پائپ لائن ڈالنے کا کام آئندہ دو ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا، پائپ لائن کا کام مکمل ہوتے ہی نیپا تا حسن اسکوائر سڑک کو فوری تعمیر کر دیا جائے گا، باقی پوری یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ اس سال کے اختتام یا آئندہ سال کے آغاز تک یونیورسٹی روڈ کا پورا مسئلہ حل کر دیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ملیر کینٹ ٹینک چوک سے نمائش تک یونیورسٹی روڈ کی تعمیر مکمل کر کے شہریوں کو ریلیف دیں گے، اولمپئن اصلاح الدین روڈ اور ملحقہ رابطہ سڑکوں کی بحالی پر مجموعی طور پر 150 ملین روپے لاگت آئی ہے، منصوبے کے تحت 5 ہزار رننگ فٹ طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کی گئی۔
Find Your Interest
- We pulled a random golfer off the range for a Ventus fitting - it was electric.
- International Men's Day 2026: Why Men Must Prioritise Their Health And Embrace Ayurvedic Wellness Practices
- UCLA vs Michigan Prediction: One Bruin Win Away From The Big Ten Championship
- Chris Williams was No. 1. Then he turned pro. Here's what he wishes he knew
- Bruins Motor Past Red Wings, Snap Losing Streak
- floating concrete cylinder suspends over water basin for buddhist memorial in japan
- Another dominating win for the Notre Dame Women’s Basketball team
- The real reason John Harbaugh opted to receive after Giants won coin toss
- BI: Ketidakpastian Ekonomi Global Tetap Tinggi, Ekonomi Domestik Tetap Resilien
- Notre Dame lights up the scoreboard in OT vs Rutgers for 110-100 win
Current
·
C2
·2026-11






