Current
·
C2
·2026-11
ٹک ٹاک پر معمولی تلخ کلامی جان لیوا بن گئی، نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
گجرات میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر کمنٹ کرنے کے معاملے پر مبینہ تلخ کلامی کے بعد نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعہ تھانہ منگووال کی حدود میں واقع گاؤں کیرانوالہ میں پیش آیا، جہاں ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول عبدالقادر اور ملزم مجتبیٰ کے درمیان ٹک ٹاک کے کمنٹ باکس میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد مبینہ طور پر ملزم نے عبدالقادر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کیرانوالہ گاؤں میں ناکہ بندی کرکے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ ملحقہ علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزم کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
Find Your Interest
- Everyone Hates AI. Half of Them Use It.
- My 2025: The most productive year yet?
- Dabblet Chrome App
- The Roundup by ByteByteGo
- Last Week (Month) in AI #347 - Nvidia's spy, Anthropic's $1.4T IPO, AI's blue wave
- This Week In Security: Four-Digit Patch Tuesday, SSH Exploited, GitBook Breach, Android GhostMap
- This Week’s Awesome Tech Stories From Around the Web (Through November 7)
- How to use Claude AI for Investing and Equity Research
- How Meta Built Forum With AI-Native Engineering
- LWiAI Podcast #255 - Gemini 3.7, Jalapeño, Qwen 3.8, Drones
Current
·
C2
·2026-11






