فرانس میں ایک گاؤں کے سابق میئر کو بیکری چلانے والے میاں بیوی کو مسلسل ہراساں کرنے اور کاروبار میں مداخلت کرنے کے جرم میں عدالت نے سزا سنا دی ہے۔ یہ واقعہ فرانس کے علاقے برٹنی کے قصبے سینٹ اوئن دے زالیو میں پیش آیا، جہاں سابق میئر پیئر ٹی نے مقامی بیکری چلانے والے جوڑے کو مبینہ طور پر مختلف معاملات پر مسلسل دباؤ میں رکھا۔ رپورٹس کے مطابق میئر کو بیکری کے اوقاتِ کار، روٹی نہ کاٹنے اور دیگر تجارتی معاملات پر مالکان سے اختلاف تھا۔ اس نے مبینہ طور پر کاروباری جوڑے کو بار بار ہراساں کیا، جس کے باعث انہیں صرف دو ماہ بعد ہی اپنا کاروبار بند کرنا پڑا۔ رین شہر کی فوجداری عدالت نے 12 نومبر 2026 کو سابق میئر کو ذہنی ہراسانی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 8 ماہ قید کی معطل سزا سنائی۔ علاوہ ازیں 5 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا اور متاثرہ جوڑے سے تین سال تک رابطہ کرنے پر پابندی لگائی۔ متاثرین کو 11 ہزار 200 یورو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا.