Current
·
C2
·2026-11
طلبہ یونین کے فوری انتخابات کیلئے سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی قرارداد جمع
جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے طلبہ یونین کے فوری انتخابات کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس امر کو تسلیم کرتا ہے کہ طلبہ یونینز جمہوری معاشرے کی بنیادی نرسری، طلبہ و طالبات کی مؤثر نمائندگی کا آئینی و جمہوری حق اور مستقبل کی قومی قیادت کی تیاری کا ایک اہم ادارہ ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سندھ میں طلبہ یونینز کی بحالی کے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے اور اسے طلبہ کے جمہوری حقوق کی بحالی کی جانب ایک مثبت اور قابل تحسین پیش رفت قرار دیتا ہے۔
قراداد میں کہا گیا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ طلبہ یونینز کی بحالی کے باوجود اب تک صوبے کی کسی بھی سرکاری یا نجی جامعہ اور کالج میں طلبہ یونینز کے باقاعدہ انتخابات منعقد نہیں کروائے گئے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ محض قانونی و انتظامی سطح پر بحالی کا اعلان اس وقت تک نامکمل ہے جب تک طلبہ کو اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرنے کا عملی حق فراہم نہیں کیا جاتا۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ طلبہ یونینز کی اصل روح آزادانہ، شفاف اور باقاعدہ انتخابات میں مضمر ہے۔
قرارداد میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبے کی تمام سرکاری و نجی جامعات، کالجز اور دیگر متعلقہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کے انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کیے جائیں، حکومت سندھ فوری طور پر طلبہ یونینز کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے اور صوبے بھر میں انتخابی عمل کا آغاز یقینی بنائے۔
Find Your Interest
- The week everything fell apart
- Jensen Huang has a ‘rockstar’ reputation in Taiwan. Will it survive now that he’s out of Nvidia?
- Can Nvidia survive without Jensen Huang?
- What is Nvidia without AI’s sugar daddy in charge?
- Jensen Huang Tweets
- The downfall of AI’s $5.7 trillion man
- Inside Jensen Huang’s Final Hours as the CEO of Nvidia
- A Disaster for U.S. AI Supremacy
- What's really at stake in the Jensen Huang saga
- A spy took out Nvidia’s CEO. Here’s how America still wins the AI race
Current
·
C2
·2026-11






