Current
·
C2
·2026-11
معدنی وسائل کی تلاش، پاکستان اور برطانیہ میں تعاون کا معاہدہ تیار
پاکستان اور برطانیہ نے معدنی وسائل کی تلاش، ارضیاتی تحقیق اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون کا معاہدہ تیار کرلیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پراس شراکت داری کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور معدنی شعبے میں پائیدار اقتصادی مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
اعلامیے کے مطابق برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے درمیان مجوزہ معاہدے کے تحت ارضیاتی نقشہ سازی، تحقیق، ڈیٹا شیئرنگ اور اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کیا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ اور شفاف ترقی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور ماحول دوست کان کنی کو فروغ دینا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیاکہ برطانیہ کی مالی معاونت سے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے عملے نے سولہ ہفتوں کی تکنیکی تربیت بھی مکمل کر لی۔
تربیت کے دوران ڈیجیٹل ارضیاتی سروے، معدنی نمونوں کے تجزیے، فضائی جیو فزکس اور جدید نقشہ سازی کی مہارتیں فراہم کی گئیں۔
Find Your Interest
- Formalize Internationalization appendix as Internationalization Consi…
- openclaw 2026.9.5
- openclaw 2026.10.1
- openclaw 2026.9.9
- feat(codex): verify the admitted app server before sending credential…
- Editorial: Use the URL scope check when processing manifest shortcuts…
- openclaw 2026.11.4
- United Airlines wants you to check in, not your chatbot
- openclaw 2026.11.2
- 当我把九个ai请来玩贪官造桥....|AI 算法对抗大赛 第 9 集 · 造桥
Current
·
C2
·2026-11






