Current
·
C2
·2026-11
کراچی؛ گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری
معروف گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اسپتال کے باہر سے چوری ہوگئی۔
گلوکار طفیل سنجرانی نے اسپتال کے باہر سے گاڑی کی چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا، مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ طبی معائنے کے بعد اسپتال سے باہر آئے تو گاڑی غائب تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوری شدہ گاڑی کی تلاش شروع کردی۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی اور اے وی ایل سی حکام کو جدید تکنیکی و تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے گاڑی کی جلد برآمدگی اور واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی سندھ نے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
Find Your Interest
- Me on the cyberattacks
- Microsoft Says Cloud Outage Was ‘Not Related to Cyber or AI / Agents’
- Your AI Agents Will Be Attacked. Red-Team Them First
- South Korea will use emergency alert system to warn about exam cheaters
- Apple Services Disrupted as NSA Network Goes Down and Equinor Faces Cyberattack
- Putting a spotlight on AI, society, and humanity
- Putting a spotlight on AI, society, and humanity
- California sues OpenAI for being a public nuisance
- Learning the language of machine learning
- Learning the language of machine learning
Current
·
C2
·2026-11






