Current
·
C2
·2026-11
راولپنڈی میں ڈمپر کی ٹکر سے بائیک سوار باپ بیٹی جاں بحق، نواسہ زخمی
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے کھڑکن کے ڈیرا گاؤں کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا جب کہ نواسہ زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق روات کے علاقے کھڑکن کے ڈیرہ گاؤں کے قریب 49 سالہ جہانزیب خان اپنی بیٹی 28 سالہ سحرش حسیب اور 6 سالہ نواسے امین حسیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ڈمپر سوار نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکر ماری۔
ڈمپر کے نیچے آکر دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، نواسہ امین حسیب زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی اور روات پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فوری اسپتال منتقل کردیا جبکہ قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
Find Your Interest
- Me on the cyberattacks
- Microsoft Says Cloud Outage Was ‘Not Related to Cyber or AI / Agents’
- Anthropic Mythos – We’ve Opened Pandora’s Box
- Your AI Agents Will Be Attacked. Red-Team Them First
- South Korea will use emergency alert system to warn about exam cheaters
- Trust, but prepare: How to make sense of AI's age of upheaval
- After a week of outages that put IT resiliency to the test, CIOs are already preparing for the next disruption
- AI accelerates software development while challenging system stability
- The Job You Have Is Not the Job You’ll Do Next: A 2027 Global Field Guide for Software Engineers
- AI-powered cyber threats are changing the rules of enterprise recovery
Current
·
C2
·2026-11






