Current
·
C2
·2026-11
راولپنڈی؛ روات میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، باپ، بیٹی موقع پر جاں بحق
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے کھڑکن کے ڈیرا گاؤں کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو کچل دیا اور دونوں موقع پر جاں بحق جبکہ نواسہ زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق راولپنڈی میں روات کے علاقے کھڑکن کے ڈیرا گاؤں کے قریب 49 سالہ جہانزیب خان اپنی بیٹی 28 سالہ سحرش حسیب اور 6 سالہ نواسے امین حسیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے۔
اس حوالے سے مزید بتایا کہ ڈمپر سوار نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکر ماری ڈمپر کے نیچے آکر دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
حکام نے بتایا کہ نواسہ امین حسیب زخمی ہوا، ریسکیو 1122 راولپنڈی اور روات پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فوری اسپتال منتقل کردیا جبکہ قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں بھی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
Find Your Interest
- How I think Web Apps Should be Installed
- v0.2.2-rc.3
- The Roundup by ByteByteGo
- Pinned Apps – An App Model for the Web
- EP231: AI Terms You Need to Know
- LWiAI Podcast #258 - Opus 5.5, Sol and Luna, Muse, DeepSeek-V4.1-Flash, Xi
- v0.1.2-alpha.5
- Debunking AI agent accessibility claims and solving AI alignment for accessibility
- How much AI knowledge do product managers really need?
- The Agentic Web
Current
·
C2
·2026-11






