Current
·
C2
·2026-11
مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ، واشنگٹن کو چیلنج کرنے والوں کو دھمکی
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے خلاف کسی بین الاقوامی ادارے کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عالمی فوجداری عدالت نے امریکی شہریوں یا فوجی اہلکاروں کے خلاف اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کی کوشش کی تو واشنگٹن طاقت کے ذریعے جواب دے سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں قدامت پسند قانونی تنظیم فیڈرلسٹ سوسائٹی کے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی قوانین پر سخت تنقید کی۔
روبیو نے اپنی تقریر میں قدیم رومی جنرل پومپی کا ایک مشہور قول نقل کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت کو خبردار کیا کہ وہ امریکی شہریوں پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت امریکی شہریوں کے خلاف اپنے عدالتی احکامات نافذ کرنے کی کوشش کرے گی تو امریکا کا جواب یہ ہوگا کہ ’’تلوار اٹھانے والوں کو قوانین کا حوالہ دینا بند کرو۔‘‘
Event trace
Timeline
Time Slices
- T0 2 篇 2026-11-15 00:20 مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ، واشنگٹن کو چیلنج کرنے والوں کو دھمکی ’تلواریں رکھنے والوں کو قانون نہ پڑھائیں‘، امریکی وزیر خارجہ کی عالمی عدالت پر کڑی تنقید
- T+2h 2 篇 2026-11-15 02:20 مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ، واشنگٹن کو چیلنج کرنے والوں کو دھمکی ’تلواریں رکھنے والوں کو قانون نہ پڑھائیں‘، امریکی وزیر خارجہ کی عالمی عدالت پر کڑی تنقید
- T+12h 2 篇 2026-11-15 12:20 مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ، واشنگٹن کو چیلنج کرنے والوں کو دھمکی ’تلواریں رکھنے والوں کو قانون نہ پڑھائیں‘، امریکی وزیر خارجہ کی عالمی عدالت پر کڑی تنقید
- T+24h 2 篇 2026-11-16 00:20 مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ، واشنگٹن کو چیلنج کرنے والوں کو دھمکی ’تلواریں رکھنے والوں کو قانون نہ پڑھائیں‘، امریکی وزیر خارجہ کی عالمی عدالت پر کڑی تنقید
Conclusion
该事件汇聚 2 个来源,平均可信度 50%
Confidence: medium
Find Your Interest
- 7 Essential Annual Review Comments for Elevating Feedback
- 5 Essential Ergonomic Office Setup Items
- Conducting an Effective Review of Work: A Step-by-Step Guide
- Top 7 Keywords for Employee Reviews
- Daan Human dodges Erasmus saga: ‘I’m just thinking of the farm’ [video]
- Paul Bettany Reveals Important Lesson He Learned From Bloody VisionQuest Eye Injury
- 7 Essential Tips for Your Annual Review at Work
- ‘This doesn’t feel right to me’: The girl group behind Gap’s 80-million-view denim ad is testing how far the K-pop machine can push
- Apache Roller RCE Flaw CVE-2026-129448 Under Active Attack
- Amazon Prime: Get $5 OFF an Amazon Order with Alexa Text!
Current
·
C2
·2026-11






